top of page

LET'S TALK: +92-300-9823613 / +92-5827-447758
Last Update-14-02-2013
- مظفرآباد(افضال حسین بجاڑ)ڈپٹی سپیکر قانون سا زاسمبلی محترمہ شاہین کوثرڈار نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری ملکی سا لمیت اور استحکام کیلئے عرصہ پانچ سال سے دن رات ایک کیئے ہوئے ہیں‘ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کے ساتھ ساتھ شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہے اور آئندہ بھی عوام کی طاقت سے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان کے کم عمر ترین وزیراعظم بلاول بھٹو ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مہاجر کیمپوں کے دورہ کے دوران عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا حکومت کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ آج پاکستان پیپلزپارٹی نے مسئلہ کشمیر کو جس قدر تقویت پہنچائی ہے وہ تاریخ میں ایک اہم باب کا اضافہ ہے‘ پانی بجلی ‘ سڑک‘ سیوریج ‘ صحت کی سہولیات کیلئے کام کررہے ہیں‘ آپ لوگوں کا تعاون رہا تو انشاء اللہ مہاجرین جموں و کشمیر کے جملہ مسائل ان کی دہلیز پر حل کرینگے۔ محترمہ شاہین کوثر ڈار نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے پائپ لائنیں دینگے‘ تعلیمی سہولیات اولین ترجحیات میں ہے ۔ ضعیف العمر اور معذور مہاجرین کو مستحقین زکوٰۃ میں بھی شامل کررہے ہیں‘ خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر بینظیر انکم سپورٹ فنڈز سے بھی مستفید کررہے ہیں ۔ انشاء اللہ مہاجرین کو کسی قسم کے بنیادی مسائل سے دوچار نہیں ہونے دینگے۔ مہاجرین جسم و جان کا حصہ ہیں۔ دورہ زیروپوائنٹ میں انہوں نے پینے کے پانی کیلئے پائپوں کی فراہمی کا اعلان کیا ۔ محترمہ شاہین کوثر ڈار نے مانک پیاں کیمپ کا دورہ بھی کیا اور عوامی مسائل سنے ‘ عوام نے ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی کے دورہ کو سراہا اور کہا کہ مہاجرین کی نمائندہ ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی ہیں جنہوں نے شدید سردیوں اور بارش میں آکر مہاجرین کی داد رسی کی جسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔

bottom of page