
LET'S TALK: +92-300-9823613 / +92-5827-447758
Last Update-14-02-2013
Online Newspaper of Kashmir
میرپور آزاد کشمیر اور منچسٹر برطانیہ سے شایع ہونے والا کشمیری عوام کا اخبار۔ میری وادی
the online Newpaper for Overseas Kashmiris from Mirpur Azad Kashmir & Manchester UK

this is khari Sharif Masjid and Darbar Chachian, its about 11km from Mirpur City.

this picture taken 12 Rabi-ul-Awal 2012 at Chowck Shaheedain Mirpur Azad Kashmir

this is Jammu City of Kashmir

this is khari Sharif Masjid and Darbar Chachian, its about 11km from Mirpur City.
21-08-2013
انجمن کی موجودہ کارگردگی اور کئی اہم فلاحیِ و اِنتظامی امور پر مشاورت کی جائے گی، محمد احسن قریشی
امیرِ انجمن محبان محمد ﷺ اسلام آباد محمد احسن قریشی کا میرپور آمد پر بھرپور استقبال کریں گے ، سید طیب حسین
میرپور ( ) ہم میرپور آمد پر امیرِ انجمن محبان محمد ﷺ اسلام آباد محمد احسن قریشی جا بھرپور استقبال کریں گے، نگرانِ انجمن محبان محمد ﷺ میرپور آزاد کشمیر ، سید طیّب حسین شاہ بخاری کی خصوصی دعوت پر امیرِ انجمن محبان محمد ﷺ کہوٹہ و اسلام آباد یونٹ، محمد احسن قریشی اپنے تین روزہ دورے پر بروزِ ہفتہ میرپو ر آزاد کشمیر پہنچیں گے۔ ملاقات سے پہلے روز مہمانِ خصوصی محمد احسن قریشی ، نگرانِ انجمن محبان میرپور آزاد کشمیر، سید طیّب حسین شاہ بخاری او ر اپنے ہم منصب امیرِ انجمن محبان محمد ﷺ میرپور آزاد کشمیر، جناب قیصر محمود سے ملاقات کریں گے جس میں انجمن کی موجودہ کارگردگی اور کئی اہم فلاحیِ و اِنتظامی امور پر مشاورت کی جائے گی بعدازاں مہمانِ خصوصی محمد احسن قریشی تمام اراکینِ انجمن محبان میرپور آزاد کشمیر سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ جبکہ دوسرے روز امیرِ انجمن محبان محمد ﷺ کہوٹہ و اسلام آباد یونٹ، محمد احسن قریشی انٹرنیشنل یو تھ اور سوشل ڈولپمنٹ آرگنائزیشن ’’وی دا یوتھ‘‘ میرپور آزاد کشمیر، کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔اس اجلاس میں نگرانِ انجمن محبان میرپور آزاد کشمیر،سید طیّب حسین شاہ بخاری سمیت اور کئی اہم شخصیات شرکت فرما ئیں گی ۔دورے کے اختتام پر مہمانِ خصوصی محمد احسن قریشی اور سید طیّب حسین شاہ بخاری، تمام اراکینِ انجمن محبان میرپور آزاد کشمیر کے ہمراہ دربار عالیہ کھڑی شریف میاں محمد بخشؒ اور پیر شاہ غازی ؒ کے مزار پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔
پی ایم یو جو کہ علاقہ میں ترقیاتی کام کرنے آئی تھی وہ الٹا عوام علاقہ کو نئی مصیبت میں مبتلا کر گئی ایم ایل اے اور حکومت انتخابی وعدے پورے کرے مشترکہ بیان
میرپور (افضال حسین بجاڑ )چترپڑی کی گلیاں کھنڈرات میں تبدیل، نکاسی آب ناممکن، چند لیڈر ٹائپ لوگوں کو سوئی گیس کی فراہمی باقی تمام علاقہ گیس سے محروم،ترقیاتی کام ٹھپ، چترپڑی مسائل کے گرداب میں پھنس گیا ، ایم ایل اے اور حکومت انتخابی وعدے پورے کرے ، عوام علاقہ حلقہ کھڑی کا سب سے مضبوط حصہ جو کہ انتخابات میں اپنی ایک اہم حیثیت رکھتا ہے اور حلقہ چار کھڑی کے امیدوار کی کامیابی کا تمام تر دارومدار چترپڑی کے عوام پر ہوتا ہے کہ وہ کس کا ساتھ دیتے ہیں اس وقت یہ علاقہ مسائل کے گرداب میں پھنس کر کھنڈرات کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ پی ایم یو جو کہ علاقہ میں ترقیاتی کام کرنے آئی تھی وہ الٹا عوام علاقہ کو نئی مصیبت میں مبتلا کر گئی۔ ترقیاتی کاموں گیس و سیوریج کی خاطر چترپڑی کی بہترین پختہ گلیوں کو اکھاڑا گیا اور پائپ لائنیں ڈالی گئیں مگر دوبارہ ان گلیوں کو پختہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی جس کی وجہ سے گلیاں موہنجو ڈرو کے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں اوپر سے نکاسی آب کا بندوبست نہ ہونے کے باعث بارش اور عام دنوں میں بھی ان گلیوں میں کیچڑ اور گندے تالاب کی سی صورتحال دکھائی دیتی ہے اور صبح یا رات کو نماز پڑھنے کیلئے جانے والوں کے کپڑے بھی ناپاک ہو جاتے ہیں۔دوسری جانب چترپڑی میں گیس فراہمی کے اعلان کے بعد چند دن تو عوام علاقہ میں شادی مرگ کی سی کیفیت رہی کہ اب سوئی گیس ملے گی اور سلنڈرسسٹم سے جان چھوٹے گی اور بل بھی کم آئے گا مگر چند عناصر کے اشاروں پرلیڈر ٹائپ جتنے بھی لوگ تھے ان کو گیس فراہم کر کے ایک تو امتیاز برتا گیا دوسرا ان کا منہ بھی بند کر دیا گیا کہ انہیں گیس مل گئی اب کیا ضرورت عوام علاقہ کے مسائل پر دھیان دینے کی ۔ترقیاتی کاموں کی کشیدہ صورتحال اور گلیوں کی حالت زار پر علاقہ چترپڑی سے قاضی محمد نعیم،قاضی محمد ندیم ،قاضی محمد یٰسین،قاضی محمد اعظم،قاضی غلام سرور،قاضی عبدالرحمان، قاضی عبدالخالق،قاضی محمد اسلم، قاضی محمدمسلم،قاضی محمد اکرم، قاضی اصغر ابراہیم،قاضی غلام قادر،قاضی قاسم شہزاداور ان کے ہمراہ عوام علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے مقامی ایم ایل اے اور وزیر حکومت چوہدری ارشد حسین اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کی حالت زار کا فوری نوٹس لیا جائے اور انتخابی وعدے پورے کیے جائیں وگرنہ پرزور احتجاج کیا جائیگا جس کے ذمہ دار مقامی ایم ایل اے ہوں گے جنہوں نے انتخابات کے موقع پر تمام مسائل حل کروانے کے وعدے کیے تھے۔
واپڈا سفید ہاتھی کی شکل اختیار کر چکا ہے چویدری عبدالقیوم
میرپور (افضال حسین بجاڑ ) چوہدری عبدالقیوم نے کہا کہ واپڈا سفید ہاتھی کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ چیئرمین واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم سے سالانہ ایک ارب روپے کا فائدہ ہو رہا ہے جبکہ منگلا ڈیم سے میرپور کو رائیلٹی نہیں دی جارہی ۔واپڈا کی طرف سے منگلا ہملٹ کے متاثرین کے ساتھ ناروا سلوک اور دور جدید میں بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا ناقابل برداشت ہے ۔واپڈا میں متاثرین منگلا ڈیم کے لئے ملازمتوں کا کو ٹہ مختص کیا جائے ۔دوسری مرتبہ اپنے گھر بار کی قربانی دینے والے اہلیان میرپور کو بجلی کی تقریبا 65میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے ۔میرپور کو غیر اعلانیہ سے مستثنیٰ قرار دینے کے باوجود 14گھنٹے کی لو ڈ شیڈنگ اہلیان میرپور کی قربانیوں کے ساتھ سنگین مذاق ہے ۔کمشنر امور منگلا ڈیم راجہ فضل الراحمان متاثرین کو درپیش مسائل حل کروانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدام کریں ۔ مثبت اقدام پر بھرپور تعاون کریں گئے ۔سرپرست اعلیٰ ایکشن کمیٹی مقامی متاثرین منگلا ڈیم چوہدری عبدالقیوم نے اپنی رہائش گاہ پر ینگ ایکشن کمیٹی کے نمائندووں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھو ں نے کہا کہ منگلا ڈیم سے متاثر ہونے والے بے روزگار نوجوانو ں کو روز گار فراہم کئے جائیں ۔ سابق کمشنر فیاض عباسی کے دور میں ہونے والی نیوسٹی میں ہونے والے الاٹمنٹ میں مبینہ کرپشن کی انکوائری نہ کروانے سے حکومتی شخصیات پر متاثرین اعتماد ختم ہوا ہے ۔ اب کمرشل پلاٹوں کی نیلامی پر متاثرین کو خدشات تحفظات ہیں ۔ نیو سٹی اور قصبے رہائش کے قابل نہیں ۔ حکومت متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل سے آگاہ ہونے کے باجود مقامی متاثرین کی بحالی آبادکاری میں عملی طور پر دلچسپی نہیں لے رہی ۔ہم پر امن طریقے سے اپنے مسائل حل کروانے کے لئے تمام فورم کا استعما ل کر رہے ہیں ۔بحا لی آبادکاری کے حوالے سے حکومت اور واپڈا کے دعووں میں کوئی حقیقت نہیں ۔منگلا ڈیم کی رائیلٹی میرپور اور متاثرین منگلا ڈیم کی بحالی پر خرچ کی جائے۔ڈیم توسیع پر PMUمنصوبہ کے اربو ں روپے منصوبے کرپشن کی نظر ہوگئے ۔چیک اینڈ بیلنس کے لئے بنائے گئے ادارے لمبے چوڑے دعووں تک محدود ہیں۔احتساب بیورو اور پبلک اکو نٹس کمیٹیو ں میں موجود بعض آفیسران بھی احتساب کے قابل ہیں ۔
پراپرٹی ڈیلرکے ظلم کی شکارمظلوم خاتون کشمیر پریس کلب پہنچ گئی
میرپور (افضال حسین بجاڑ +کشمیر پریس کلب میرپور )پراپرٹی ڈیلر شیخ خالق کے ظلم کی شکار خالق آباد کی مظلوم خاتون نائلہ کو ثربچوں کے ہمراہ کشمیر پریس کلب میرپور پہنچ گئی۔نائلہ کو ثر نے 4بچوں 8سالہ عدنان ،9سالہ سدرہ،6سالہ دانش 7سالہ عائشہ کے ہمراہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہا کہ راجپوت ٹھاکر قبلہ سے تعلق رکھتی ہو ں 20سال قبل خاندان کی مرضی کے خلاف میرپور کے رہائشی پراپر ٹی ڈیلر شیخ خالق سے شادی کی ۔جس پر خاندان والو ں نے جینا مرنا ختم کر دیا ۔ مگر جس کے لئے سب کو چھوڑا اس نے بھی ساتھ نہ دیا ۔ اس نے کسی اور سے دوسری شادی کر لی ۔8سال قبل طلاق ہوئی شریعت کورٹ نے سابق خاوند شیخ خالق کو ماہانہ 10ہزار روپے خرچ اور 5لاکھ 61ہزار روپے 8سال کا بچوں کو خرچہ ادا کر کا فیصلہ سنایا ۔عدالت میں حاضر ہونے اور کیس واپس لینے کے لئے سابق خاوند نے راجہ ارشد نامی شخص کو پیسے دے کر عدالت کے باہر مجھے تھپڑ مروائے ۔اور اب شیخ خالق نے شریعت کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کور ٹ میں اپیل کر دی ہے۔سرکاری رقبہ پر والد نے دو کمرے بنا کر دیئے تھے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے بے گھر اور لاوارث بچو ں کو حقوق ملکیت دے کر چھت دیا ۔شیخ خالق اس کو بھی چھیننا چاہتاہے ۔نائلہ کوثر نے بتایا کہ 7سالہ نائلہ گورنمنٹ گرلز سکول خالق آباد میں زیر تعلیم ہے فیس نہ ہونے پر سکول والو ں نے تنگ کیا اور میں نے فیس پاس نہ ہونے پر خفا ہوئی تو اس نے خود کو آگ لگا لی ۔نائلہ کو ثر نے کہا کہ شیخ خالق کے سامنے انسانیت بھی شرمندہ ہے اپنے بچوں 8سالہ عدنان ،9سالہ سدرہ،6سالہ دانش 7سالہ عائشہ کے مستقبل کا دشمن بن چکا ہے ۔ مظلوم خاتو ن نائلہ کو ثر نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ،صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب اور چیف جسٹس سپر یم کو رٹ آزاد کشمیر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے بچو ں کے پاس کھانے کو روٹی اور تعلیم کے لئے فیس نہیں ۔میرے بچو ں کے مستقبل کو بچایا جائے ۔اگر مجھے انصاف فراہم نہ کیا گیا تو اپنے بچوں سمیت خود سوزی پر مجبور ہو جاوں گی۔۔
احتساب بیورو سوموٹو ایکشن لینے کا اختیاررکھتاتھا چیئرمین ااحتساب بیورو
میرپور (عدنان جبار مغل ) چئیرمین احتساب بیورو آزاد کشمیرسردار رفیق محمود نے کہا ہے کہ احتساب بیورو سوموٹو ایکشن لینے کا اختیاررکھتاتھا آج سے کچھ عرصہ قبل یہ پاورز واپس لے لی گئی تھیں احتساب بیورو کے فعال کردار کو بحال کرنے کے لئے سوموٹو ایکشن کی طاقت کا واپس کرنا ضروری ہے ریاست کے اربوں روپے کے وسائل اس وقت لوٹ کھسوٹ کی نذرہو رہے ہیں بدعنوان سرکاری افسران اور طاقت ور مافیا اس حد تک طاقت ور ہو چکے ہیں کہ وہ حکومتی رِٹ کو چیلنج کر رہے ہیں۔مجھے صدر و وزیر اعظم آزادکشمیر نے جو مینڈیٹ دیا ہے اُس کے مطابق کا م کروں گاچاہے کسی کو اچھا لگے یا بُرا۔ اس وقت محکمہ برقیات کے کرپٹ افسران کے خلاف جو کارروائی جاری ہے وہ اُس ریفرنس کی روشنی میں کی گئی ہے جو آزادکشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبد المجید اور چیف سیکرٹری ارباب شہزاد کے دستخطوں کے ساتھ ہم تک پہنچا۔ برقیات کے محکمے کے لوگ سڑکوں اور چوراہوں پر جلوس نکالنے اور نعرے بازی کرنے کے بجائے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپنی بے گناہی ثابت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےFM93ریڈیو میرپورآزادکشمیر کے مقبول ترین پروگرام لائیو ٹاک وِد جنید انصاری میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں دیگر شرکاء آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر عامر محبوب اور مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات بلقیس صابر راجہ نے بھی گفتگو کی۔ ایکسپرٹ کے فرائض سینئر صحافی راجہ حبیب اللہ خان نے انجام دیئے۔سردار رفیق محمود چیئرمین احتساب بیورو نے کہا کہ یہ کس قدر ظلم اور افسوس کی بات ہے کہ آزادکشمیر جیسی غریب ریاست کے انتہائی قیمتی وسائل کرپٹ مافیا بدعنوانی کی نذر کر رہا ہے اور جب اُن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے تو وہ میڈیا کو دھوکا دیتے ہوئے احتساب بیورو کے خلاف غلط اور جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔میں نے اپنا پورا کیریئر انتہائی صاف ستھرے انداز میں گزارا ہے اور زندگی کے ان آخری ایام میں کوئی بھی غلط کام کر کے میں اپنی قبر اور آخرت خراب نہیں کرنا چاہتا۔ میرپور میں تعینات ایکسیئن برقیات طاہر رتیال کو میں جانتا تک نہیں تو پھر ذاتیات پر اُترنے کا سوال کیسے پیدا ہوتا ہے۔ اگر وہ بے گناہ ہیں تو ہم اُن سے معافی بھی مانگیں گے اور جن محکموں نے اُن کا نام غلط طریقے سے ملزموں کی فہرست میں ڈالا اُن کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔ سردار رفیق محمود نے کہا کہ مجھے صدر اور وزیرا عظم آزادکشمیر نے کبھی بھی کسی کے خلاف ذاتیات پر مبنی کارروائی کرنے کا کبھی نہیں کہا بلکہ قانون اور ضابطے کے مطابق تمام بدعنوان عناصر کے خلاف ایکشن لینے کا مینڈیٹ دیا ہے۔ اس وقت ہم نے آزادکشمیر کے مختلف محکموں میں ہونے والی بدعنوانی کے خلاف پانچ سو سے زائد ریفرنسز تیار کر رکھے ہیں۔محکمہ برقیات میں ہونے والی کرپشن کی مالیت دو ارب روپے سے زائد ہے۔ آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کے صدر عامر محبوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چیئرمین احتساب بیورو جسٹس کلیم شاہ کو انتہائی بھونڈے طریقے سے چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا تھا ۔ اُن کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث کشمیر کونسل اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کارروائی کر رہے تھے۔ اُن کا جرم صرف یہ تھا کہ انہوں نے جوائنٹ سیکرٹری کشمیر کونسل قیصر مجید اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر قیصر محمود کے خلاف ایکشن لیا تھا۔ اُن کا جُرم یہ تھا کہ انہوں نے جناح ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔ عامر محبوب نے کہا کہ موجودہ احتساب بیو رو کے چیئرمین سردار رفیق محمود ذاتی حیثیت میں انتہائی شریف النفس انسان ہیں اور قابل بھی ہیں لیکن احتساب بیورو کا چیئرمین بننے کی اہلیت نہیں رکھتے۔عامر محبوب نے کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن کی مختلف کہانیوں جناح ماڈل ٹاؤن سکینڈل، کشمیر کونسل سکینڈل، خالق آباد میرپور ڈیول کیرج وے سکینڈل سمیت تمام مالیاتی سکینڈلز کے خلاف آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی اور عامر محبوب فریق بن کر ریفرنس بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔مسلم لیگ (ن ) آزادکشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات بلقیس صابر راجہ نے کہا کہ قوموں کی ترقی کے لیے خود احتسابی کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور مختلف محکموں میں ہونے والی بدعنوانیوں کا نوٹس لینا ضروری ہے۔احتساب بیورو تبھی فعال کردار کر سکتا ہے کہ جب اس کی تمام پاورز بحال ہوں۔محض سیاسی انتقام اور بیور و کریسی کو تنگ کرنے کے لیے اس ادارے کو استعمال کرنا نامناسب ہے۔ مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں اداروں کی مضبوطی اور مملکت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
01
اسلام ہمیں امن اور اتحاد کا درس دیتا ہے ،ترویج اسوۂ رسولﷺ
میرپور(افضال حسین بجاڑ)ہفتہ وحدت صدائے کاروان فکر و عمل کے سلسلہ میں امامیہ آرگنائزیشن پاکستان جموں ریجن کے زیر اہتمام مسجد امامیہ سادات کالونی میں ’’ترویج اسوۂ رسولﷺ حضرت محمدﷺ کے عنوان سے سیرت کانفرنس منعقد کی گئی ۔ اجلاس کی صدارت انجمن امامیہ میرپور کے جنرل سیکرٹری سید محمد رضا شاہ بخاری نے کی اور تقریب کے مہمان خصوصی برادر محترم لعل مہدی خان مرکزی سیکرٹری جنرل امامیہ آرگنائزیشن پاکستان تھے ۔ تلاوت کلام پاک کا شرف سید قیصر شیراز کاظمی نے حاصل کیا جس کے بعد سید شبیہ الحسن کاظمی جنرل سیکرٹری آئی ایس او نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی ۔ اس کے بعد پروفیسر طاہر نقوی ریجنل سیکرٹری جنرل آئی او نے سیرت کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ مولانا سید تنویر شیرازی خطیب مسجد امامیہ نے اسوۂ رسول خدا کو امت مسلمہ کے مسائل کا واحد حل قرار دیا ۔ سید تصور حسین کاظمی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ڈیم نے اتحاد ووحدت کی ضرورت پر زور دیا ۔ ریجنل ناظم سید قمر عباس کاظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ غلامی رسول میں موت سے بڑھ کر کوئی سعادت نہیں کے حوالے سے واضح کیا کہ تعلیمات محمد ﷺوآل محمدﷺ کی پیروی کر کے ہی ہم حیثیت کے پرچم کو بلند کر سکتے ہیں ۔ اور شیطانی اور پذیری طاقتوں کو شکست دے سکتے ہیں اور اس پر چم تلے متحد ہو کر دہشتگردی کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے ۔ اسلام ہمیں امن اور اتحاد کا درس دیتا ہے ۔ مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری جنرل امامیہ آرگنائزیشن پاکستان آغالعل مہدی خان نے شرکاء کانفرنس اور تمام ملت اسلامیہ کو رحمت الالعالمین کی آمد پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اقوام عالم میں عزت کا مقام حاصل کر نے کیلئے ہمیں سیرت رسولﷺ خدا پر عمل پیرا ہونا پڑیگا ۔ ہمئں اپنی غیرت کا سودا کرنے کے بجائے دو وقت کی عزت کی روٹی کو ترجیح دینا ہوگی ہمیں گداگری کا کاسہ پھینکنا ہوگا اسی صورت میں ہم غیر قوموں کو ہلکار سکتے ہیں ہمیں ملت اسلامیہ ایران سے سبق سیکھنا ہوگا آج وہ انقلاب اسلامی ، امریکہ کوللکاررہا ہے اور برملا کہتے ہیں کہ سپرطاقت صرف اللہ ہے اور رہبرو راہنما مصطفی ہیں ہماری درسگاہ کربلا ہے اور پرچم توحید کی سربلندی کیلئے ہمیں حسینی شعار اپناناہونگے ۔ انہوں نے حزب اللہ لبنان کے ہر دلعزیز راہنما سید حسن نصراللہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اسرائیل کو منہ توڑ شکست سے دوچار کیا اور بدروخبیر کی یاد تازہ کر دی ۔ تقریب کے آخر میں ناظم جموں ریجن سید قمرعباس نے متاثرین سانحہ کوئٹہ علمدار روڈ کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے چوک شہیداں میں جودھرنا دیا گیا تھو اس میں سول سوسائٹی ، وکلاء ، برادری ، انجمن تاجراں ، صحافی حضرات ، سیاسی ذعماء کی شرکت ویکجہتی کے اظہار کیلئے دھرنے میں شرکت پر خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ خصوصی طور پر چوہدری نعیم ، چوہدری سعید ، عابد حسین شاہ ، حافظ مقصود ، رمضان چغتائی ، چوہدری طارق ، شیخ سرور ، پروفیسر سردار حفیظ اللہ ، راجہ فضل حسین ربانی ایڈووکیٹ ، ارشد ملک ایڈووکیٹ ، خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ ، عظیم دت ایڈووکیٹ ، سید مجاہد حسین کاظمی ، صدرتنظیم السادات اے کے ، ذکاء اللہ جوشی ، مہناج القرآن یوتھ لیگ پہلوان یونس کا شکریہ ادا کیا ۔ علامہ تنویر شیرازی نے اتحادوامت کی خصوصی دعا کے ساتھ شہدائے سانحہ کوئٹہ کی بلندی درجات اور دہشتگردی کے خاتمے اور مملکت پاکستان کی سلامتی و ترقی کیلئے ماہ ربیع الاول کی برکات کا واسطہ دے کر دعا فرمائی۔
02
ڈاکٹر محمد اعظم فاروقی کی والدہ انتقال کر گئی
میرپور (راحیل چوہدری )میرپور F2 کی نامور سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد اعظم فاروقی کی والدہ انتقال کر گئی۔مرحومہ کا نمازجنازہ نانگی قبرستان میں ادا کی گئی نما جنازہ میں سابق میئربلدیہ میرپور چوہدری رزاق،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ، اسسٹنٹ کمشنر بحالیات چوہدری اشرف،ایکسین واٹر سپلائی چوہدری ظہیر،ایکسین امور منگلا ڈیم محمد علی ، سابق صدر بار منصف داد ایڈووکیٹ،سابق صدر ڈسٹرکٹ با ر چوہدری حاجی انور ،سابق صدر بار میاں سعید ایڈووکیٹ ، سنیئر قانون دان چوہدری جمیل ایڈووکیٹ ،سنیئر صحافی میر آزاد بسیر، سجاد قیوم خانپوری ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سپریم کور ٹ بار چوہدری اشرف ایاز ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین بلدیہ حاجی رفیق ،صدر ینگ ایکشن کمیٹی مقامی متاثرین منگلا ڈیم چوہدری ماجد دلدار ،سابق بینکار راجہ عارف ،مسلم لیگ ن F2کے مرکزی رہنما چوہدری ناصر،کوارڈینئٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر محمدصغیر جاگل ، سابق کونسلر چوہدری سواریہ،چوہدری صابر چیچی ،اقبال گجر ،چوہدری عجائب ،چوہدری آصف ،چوہدری خلیل ٹھیکیدار ودیگر نے شرکت کی ۔
03
سرکاری ہسپتال میں تمام سہولیات بہم پہنچائی جائیں انجمن صدائے حق
ڈڈیال(بیورو رپورٹ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال کے حوالہ سے تمام مطالبات 10دن کے اندر پورے کریں گئے ، وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید کی چےئرمین انجمن صدائے حق خواجہ افتخاراحمد صدیقی کو یقین دہانی، انجمن صدائے حق نے 20جنوری سے مقبول بٹ شہید چوک ڈڈیال میں دھرنا دیا ہوا تھا اور 30جنوری کو ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ تھا جو وزیر اعظم آزاد کشمیر کی مسائل حل کرنے اور مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی پر موخر کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال ڈڈیال میں جو آسامیاں موجود ہیں ان پر تعینات ڈاکٹرز کہیں اور ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔ صدائے حق نے تحریک چلائی ہوئی ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال کے غریب عوام جو مہنگے پرائیویٹ ہسپتالوں میں اپنا علاج نہیں کراسکتے ان کے لئے سرکاری ہسپتال میں تمام سہولیات بہم پہنچائی جائیں اور جو ڈاکٹر حکومت نے ڈڈیال میں تعینات کیے ہیں وہ اپنی ڈیوٹی ڈڈیال میں دیں جن میں سرجن ، ڈاکٹر اور گائنی کالوجسٹ ڈاکٹر شامل ہے ۔ گذشتہ روز وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے بذریعہ ٹیلیفون چےئرمین انجمن صدائے حق خواجہ افتخار احمد صدیقی کو یقین دلایا کہ آپکے تمام مطالبات دس دن کے اندر اندر پورے کر دیے جائیں گے۔
04
مزدورں کی تحریک مزدور کے حقوق حاصل ہو نے تک جاری رہے گئی
میرپور( راحیل چوہدری )مزدورں کی تحریک مزدور کے حقوق حاصل ہو نے تک جاری رہے گئی بڑ کیں مارنے والے نہیں بلکہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے جہدو جہد شروع کی جس کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز لیبر بیورو تحصیل سہنسہ کے صدر میر افضل نے میرپور میں شروع ہونے والی تحریک کے موقع پر میرپور کے عہدیدران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعمیر وترقی کے ریکاڈ تو قائم کئے مگر مزدور آج بھی ان کی راہ دیکھ رہے ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے یوم مئی کے جلسہ میں یہ اعلان کیا تھا کہ مزدورں کی تنظیم کے چیئر مین زکا اللہ جوشی کو حکومت میں ایڈ جسٹ کیا جائے گا اور اس جلسہ کو کم از کم آٹھ ماہ کا عرصہ بھی گزر چکا مگر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اگر حکو مت ن ے مزدور کے نمائندے زکا اللہ جوشی کو منتخب نہ کیا تو اس تحریک کا دائرہ کار پورے آزاد کشمیر میں پھیل جائے گا ۔
05
بیرسٹر سلطان چوہدری کا جنید انصاری سے اظہار تعزیت
میرپور (راحیل چوہدری )بیرسٹر سلطان چوہدری کا جنید انصاری سے اظہار تعزیت ۔سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کئی کتابوں کے مصنف ،کالم نگار ٹی وی اور ریڈیو اینکر جنید انصاری کی دادی محترمہ کی وفات پراُ نکے گھر جاکر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور آخرت میں بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔اس موقع پر چوہدری یاسر سلطان ،سابق چیئرمین چوہدری محمد صدیق ،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن چوہدری محمد منشاء ،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ایوب اور چوہدری حاجی جاوید اکرم نے بھی غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔
06
کشمیر پریس کلب میرپور کا تعزیتی اجلاس
میرپور (افضال حسین بجاڑ )کشمیر پریس کلب میرپور کا تعزیتی اجلاس صد رپریس کلب سید عابد حسین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔تعزیتی اجلاس نے متفقہ طور پر معروف ریڈیو ، ٹی وی اینکر پرسن ، صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر جنید انصاری کی دادی محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری پریس کلب سجاد حیدر جرال ، نائب صدر سید سجاد بخاری، سیکرٹری مالیات رضوان اکرم خان ، سیکرٹری اطلاعات خالد محمود انجم ، سینئر صحافی راجہ حبیب اللہ خان ،جمو ں کشمیر جرنلسٹسس آرگنائزیشن کے صدر حافظ محمد مقصود ،کامران عابد بخاری، سجاد قیوم خانپوری، شجاع عزیز جرال، تقویم جرال، عدنان جبار مغل،اور دیگر صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دریں اثنا برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ نذیر احمد، رکن قومی اسمبلی ہمایوں سیف اللہ خان ، سینیٹر سلیم سیف اللہ خان ، رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق ، رکن قومی اسمبلی نواب محمد یوسف ، رکن قومی اسمبلی ملک شاکر اعوان ، رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، وائس چانسلر آزادکشمیر یونیورسٹی پروفیسر سید دلنواز گردیزی ، پروفسیر زمان اعوان ، ڈاکٹر نعیم ملک ، ڈاکٹر اسلم خان ، پروفیسر ڈاکٹر نگہت بلال ، پروفسیر امجد ، ڈاکٹر ثاقب اسماعیل ، راجہ مصدق خان ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری خالد بھلوٹ ، پروفیسر ڈاکٹر طارق بقائی ، پروفیسر اسلم چوہدری ، پروفسیر حبیب الرحمٰن ، وزیر زکوٰۃ واوقاف آزاد حکومت چوہدری افسر شاہد ، ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہین کوثر ڈار ، سیکرٹری اکرم سہیل ، رکن قانون ساز اسمبلی جنرل عبدالقادر بلوچ ، مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنما سر دار عبدالخالق وصی ، مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی نصیر بھٹہ ، رکن قومی اسمبلی حاجی محمد اکرم انصاری، سیکرٹری سیرا سردار محمد رحیم خان ، پیپلزپارٹی کی رہنما نبیلہ ایوب ، مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری اشرف ، DHOمیرپور ڈاکٹر بشیر چوہدری ، ڈاکٹر احسان اکرم ، ڈاکٹر عابد شاہ ، رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر غوث بخش مہر ، ڈاکٹر احمد نواز کیانی ، ڈاکٹر سلیم عباسی ،پروفیسر ڈاکٹر عمران سعید ، ڈاکٹر نذر الاسلام ، ڈاکٹر یاسر سرفراز ، مفتی الطاف کاشمیری ، پروفیسر شاہد ، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق ، سیکرٹری آزاد حکومت نذیر الحسن گیلانی ، کامران چوہدری ، ناصر رفیق چوہدری ، نوید قادر ، سید شہباز بخاری ، سیکرٹری آزاد حکومت چوہدری خورشید، سیکرٹری آزاد حکومت طارق محمود ، مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادر بلقیس صابر راجہ اور دیگر درجنوں سیاسی ،سماجی شخصیات نے معروف ریڈیو ، ٹی وی اینکر پرسن اور کئی کتابوں کے مصنف صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر جنید انصاری کی دادی محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
07
اظہار تعزیت
میرپور (افضال حسین بجاڑ ) برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ نذیر احمد،کشمیر پریس کلب میرپور کے صدر سید عابد حسین شاہ ، رکن قومی اسمبلی ہمایوں سیف اللہ خان ، سینیٹر سلیم سیف اللہ خان ، رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق ، رکن قومی اسمبلی نواب محمد یوسف ، رکن قومی اسمبلی ملک شاکر اعوان ، رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، وائس چانسلر آزادکشمیر یونیورسٹی پروفیسر سید دلنواز گردیزی ، پروفسیر زمان اعوان ، ڈاکٹر نعیم ملک ، ڈاکٹر اسلم خان ، پروفیسر ڈاکٹر نگہت بلال ، پروفسیر امجد ، ڈاکٹر ثاقب اسماعیل ، راجہ مصدق خان ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری خالد بھلوٹ ، پروفیسر ڈاکٹر طارق بقائی ، پروفیسر اسلم چوہدری ، پروفسیر حبیب الرحمٰن ، وزیر زکوٰۃ واوقاف آزاد حکومت چوہدری افسر شاہد ، ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہین کوثر ڈار ، سیکرٹری اکرم سہیل ، رکن قانون ساز اسمبلی جنرل عبدالقادر بلوچ ، مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنما سر دار عبدالخالق وصی ، مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی نصیر بھٹہ ، رکن قومی اسمبلی حاجی محمد اکرم انصاری، سیکرٹری سیرا سردار محمد رحیم خان ، پیپلزپارٹی کی رہنما نبیلہ ایوب ، مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری اشرف ، DHOمیرپور ڈاکٹر بشیر چوہدری ، ڈاکٹر احسان اکرم ، ڈاکٹر عابد شاہ ، رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر غوث بخش مہر ، ڈاکٹر احمد نواز کیانی ، ڈاکٹر سلیم عباسی ،پروفیسر ڈاکٹر عمران سعید ، ڈاکٹر نذر الاسلام ، ڈاکٹر یاسر سرفراز ، مفتی الطاف کاشمیری ، پروفیسر شاہد ، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق ، سیکرٹری آزاد حکومت نذیر الحسن گیلانی ، کامران چوہدری ، ناصر رفیق چوہدری ، نوید قادر ، سید شہباز بخاری ، سیکرٹری آزاد حکومت چوہدری خورشید، سیکرٹری آزاد حکومت طارق محمود ، مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادر بلقیس صابر راجہ اور دیگر درجنوں سیاسی ،سماجی شخصیات نے معروف ریڈیو ، ٹی وی اینکر پرسن اور کئی کتابوں کے مصنف صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر جنید انصاری کی دادی محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
08
5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا ہمایوں زمان مرزا
میرپور (راحیل چوہدری ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ہمایوں زمان مرزا نے کہاہے کہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جس طرح انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر عالم برادری کے ضمیر کو جنجھوڑاتھا اسی طرح 5فروری کو ایک مرتبہ پھر پاکستان اورآزادخطہ کے عوام انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر ایک دوسرے کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے شہید ذوالفقار علی بھٹو عالمی دنیا اور برصغیر کے عظیم لیڈر تھے انہوں نے پاکستان کے پسے ہوئے اور غریب طبقات کو حقوق دلانے اورمسئلہ کشمیر کی بنیاد پر پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کا قیام عمل میں لایا ۔ شہید قائد عوام کی خدمات پاکستان اور پاکستان کی عوام کیلئے کسی سے ڈھکی چھپی ہوئی نہیں ہیں شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت ، اسلامی سربراہی کانفرنس ، جمعتہ المبارک کی چھٹی ، قادیانیوں کا غیر مسلم قرار دینا اور بھارت جیسے ازلی دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر 93ہزار فوجیوں کو واپس لانے کیلئے پانچ ہزار مربع میل کا علاقہ اپنی فہم و فراست اور دانشمندی سے واپس لینا ایک بہت بڑا انسان ہی کر سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار کا اظہار انہوں نے آج یہاں پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے کردار ادا کیا اور پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیرپر رکھی گئی۔ انہوں نے نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک نہیں بلکہ ایک غاصب اور جابر ملک ہے جس نے کروڑوں کشمیریوں کے حق خودارادیت طاقت کے زور پر دبا رکھا ہے۔ بھارت کی جمہوریت کی یہ حالت ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر صحافت آزاد نہیں،انٹرنیٹ کی آزادی نہیں،انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں مقبوضہ کشمیر میں داخل نہیں ہوسکتیں اور فوجی کالے قوانین کا مقبوضہ کشمیر میں راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین سینئر رہنما پیپلزپارٹی آزادکشمیر ہمایوں زمان مرزا نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی سابق ممبر اور ریڈکریسنٹ آزادکشمیر کی سیکرٹری محترمہ گلزار فاطمہ کے والد محترم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ہمایوں زمان مرزا نے محترمہ گلزار فاطمہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے