
LET'S TALK: +92-300-9823613 / +92-5827-447758
Last Update-14-02-2013
01
نئی آبادی مکہال اور ماچھیا کے لوگ واٹر سپلائی کے پانی سے محروم
بھمبر (بیورورپورٹ)شہر سے ملحقہ آبادی وارڈ نمبر 10نئی آبادی مکہال اور ماچھیا کے لوگ واٹر سپلائی کے پانی سے محروم گزشتہ سال واٹر سپلائی کو چلانے کے باوجوددوبڑے گاؤں جنکی آبادی 1500سے زائد ہے واٹرسپلائی کے پانی سے فیض یاب نہ ہو سکے تفصیلات کیمطابق وارڈ نمبر 10کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے کئی بار محکمہ پبلک ہیلتھ کو آگاہ کیا گیا لیکن مختلف حیلے بہانوں سے عوام کر ٹرہا دیا گیا گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ کے دوران وارڈ نمبر 10کے واٹر سپلائی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر محکمہ نے سب اچھا کی رپورٹ دیکر اپنے آپ کو کلیئر قرار دیا محکمہ کی اس نااہلی پر عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں واٹر سپلائی کاپانی مذکورہ آبادی تک پہنچانے کیلئے ڈپٹی کمشنر بھمبر کردار ادا کریں عوام علاقہ کا اپیل تاکہ عوام پانی کی سہولت سے مستفید ہو سکیں ۔
02
پیپلزپارٹی کی حکومت نے آزادخطہ کو ایجوکیشن سٹی میں تبدیل کر دیا ہے چوہدری محمد اسلم شاہین
بھمبر(بیورورپورٹ)پیپلزپارٹی کی حکومت نے آزادخطہ کو ایجوکیشن سٹی میں تبدیل کر دیا ہے تین میڈیکل کالجز ،خواتین ،آئی ٹی یونیورسٹی ،سینکڑوں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور نئے اداروں کا قیام عمل میں لاکر انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے راہنما و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری محمد اسلم شاہین نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاا نہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت الیکشن میں کیے گئے عوام سے وعدوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے عوامی مسائل کو بھرپور انداز میں حل کیا جارہا ہے آزادکشمیر کے اندر پہلی بار کسی حکومت نے میگا پراجیکٹس کی طرف توجہ دی ہے پیپلزپارٹی کی مختصر عرصہ کی حکومت میں شروع ہونیوالے میگا پراجیکٹس کا عوام کو برائے راست ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر بھر کی طرح حلقہ سماہنی میں وزیر مال چوہدری علی شان سونی نے تعلیمی اداروں کا جال بچھا دیا ہے حلقہ بھر میں کالجز ،سکولوں کی اپ گریڈیشن اور نئے اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو رہا ہے اور پڑھے لکھے مردوخواتین کو گھر کی دہلیز پر وز گار مہیا کیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی حکومت تعلیمی شعبہ کے اندر انقلابی اصلاحات نافذ کرکے چھوٹے سے خطے کو ایجوکیشن سٹی بنا دیا ہے جس وجہ سے آزادکشمیر کے عوام پیپلزپارٹی کی مختصر عرصہ کی حکومت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کررہے ہیں ۔
03
محمد حسین سرگالہ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت خوش آئندہے، چوہدری غلام حسین
بھمبر(بیورورپورٹ)محمد حسین سرگالہ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت خوش آئندہے موصوف انتہائی باصلاحیت اور تجربہ کار پارلیمنٹیرین ہیں اسمبلی فلور پر مہاجرین کے مسائل اجاگر کرنے پر اہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی آزادکشمیر صوبہ پنجاب کے سابق صدر چوہدری غلام حسین آف دھریا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ انکی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پیپلزپارٹی کو آزادکشمیراور پنجاب کے اندر بڑی سپورٹ ملی ہے موصوف نے اسمبلی فلور کے اوپر اپنی صلاحیتوں اک لوہا منوایا ہے مہاجرین کے حقوق کیلئے اسمبلی میں آواز بلند اور انکے مسائل کے اجاگر کرنے پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ تجربہ کار اور باصلاحیت پارلیمنٹرین کی شمولیت سے پیپلزپارٹی کے قافلے میں ایک خوبصورت اضافہ ہوا ہے پیپلزپارٹی انکی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی انہوں نے کہاکہ دن بدن پیپلزپارٹی کے قافلے میں اضافہ ہوا رہا ہے پنجاب ،سرحد اور آزادکشمیر سے بڑی قدآورشخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہی ہے جس سے پیپلزپارٹی پاکستان کے اندر آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔
04
پریس کلب بھمبر کاایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ناصر شریف بٹ منعقد ہوا
بھمبر ( بیورورپورٹ)کشمیر پریس کلب بھمبر کاایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ناصر شریف بٹ منعقد ہوا اجلاس میں بھمبر کے صحافی جمیل بشیر کے چچا زادبھائی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعامغفرت اور پسماندگان کیلئے دعاصبر و جمیل کی گئی اجلاس میں طارق محمود ثاقب ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ملک شوکت حسین ،عزیز الرحمان ناز ،ڈاکٹر طارق شاکر ،عاطف اکرم ،مرزا ندیم اختر ،قاضی انصر زمان ،جہانگیر پاشا،ظہور احمد رضا ،فیصل صغیر شمیم ،چوہدری سلیم ساگر ،یاسین تبسم ،شیراز پرویز مشتاق،عابد زبیر ،راجہ حبیب الرحمن ،وسیم نذر،راجہ وھید مراد،مرتضیٰ گیلانی حافظ ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
05
بھمبر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے، مرزا محمد اشرف
بھمبر (بیورورپورٹ)نئی تعینات ہونے والی ضلعی انتظامیہ کی 4ماہ کی کارکردگی انتہائی حوصلہ افزا ہے بھمبر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کارروائی کی ہے بھمبرکے اندر جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے راہنما مرزامحمد اشرف نے کیاا نہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ میرٹ کے اوپر کام کررہی ہے جس کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں اور عوام کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے انہوں نے کہاکہ 4ماہ کے اندر بھمبر پولیس کی کارکردگی بھی انتہائی حوصلہ افزاء رہی ہے بھمبر پولیس نے منشیات کی روک تھام امن و امان کے قیام ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کیے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں ۔
06
بھمبر برنالہ روڈ پر کام کرنے والے محنت کشوں کی جگھیوں میں اچانک آگ بڑھک اٹھی
بھمبر (بیورورپورٹ)بھمبر برنالہ روڈ پر کام کرنے والے محنت کشوں کی جگھیوں میں اچانک آگ بڑھکنے سے 4خاندانوں کا گھریلو سامان جل کر خاکستر خواتین اور بچوں نے بھاگ کر جان بچائی حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ بھمبر کے ایس ایچ اوموقع پر پہنچ گئے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز دن 1بجے کے قریب بھمبر برنالہ روڈ پر کام کرنے والے غریب محنت کشوں محمد امین ،جاوید اقبال اور منگی کے خاندانوں نے کڈہالہ پل کے قریب اپنی رہائش جھگیاں بنائی ہوئیں تھی میں اچانک آگ بڑھک اٹھی جس سے گھریلو سامان برتن ،ٹی وی اور چار پائیاں وغیرہ جل کر مکمل خاکستر ہو گئی جبکہ جھگیوں میں مقیم خواتین اور بچوں نے بھاگ کر جانیں بچائی حادثے کی اطلاع ملتے ہی SHOسٹی سردار طارق محمود نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
07
دھندڑ میں UBLکی نئی برانچ نے کام شروع کر دیا
بھمبر (بیورورپورٹ)دھندڑ میں UBLکی نئی برانچ نے کام شروع کر دیا زونل ہیڈ سید شبیر شاہ ،حاجی محمود ڈی ایم نے افتتاح کیا تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز یونائیٹد بنک لمیٹڈ کی نئی برانچ نے باقاعدہ کام شروع کردیا دھندڑ جیسے علاقہ میں UBLکی برانچ کھلنے سے تقریباً 20ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کو فائدہ ہو گا دھندڑ کی سیاسی و سماجی حلقوں نے برانچ کھولنے پر زونل ہیڈ سید شبیر شاہ اور ڈی ایم حاجی محمود کا شکریہ اداکیا۔
08
چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ باصلاحیت نوجوان راہنماہیں
بھمبر (بیورورپورٹ)چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ باصلاحیت نوجوان راہنماہیں انکی سیاسی و سماجی و قانونی لائق تحسین ہیں ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں دوسری مرتبہ بلا مقابلہ دوسری مرتبہ سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکبا دپیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار سیلز منیجر اسٹیٹ لائف چوہدری نوید یوسف ،چوہدری راشد چہلہ اور چوہدری ندیم عباس نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ چوہدری ضیا ء الرحمن ایڈووکیٹ ایک منجھے ہوئے قانون دان ہیں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر دوسری مرتبہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں بلا مقابلہ سینئرنائب صدر منتخب ہونے کا اعزاز برقرار رکھا اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی سیاسی ،سماجی اور قانونی میدان میں کامیابیوں کے ذینے طے کرتے رہیں گے۔
گو رنمنٹ گر لز سکینڈر ی سکو لوں کے اندر ما ہر مضمو ن کی
پو سٹو ں کے اوپر مر د ٹیچر کو تعینا ت کر دیا
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)محکمہ تعلیم سکو لز کی انوکھی پا یسی ضلع بھمبر میں گو رنمنٹ گر لز ہا ئیر سکینڈر ی سکولو ں میں ما ہرمضمون کی پو سٹو ں پر مر د ٹیچر کو تعینا ت کر نا شروع کر دیا طا لبا ت اور خوا تین ٹیچر ز سخت پر یشان طالبا ت اور خوا تین ٹیچرز کے والدین بھی شدید پر یشانی کے عا لم میں مبتلا ہیں گرلز سکو لز میں مر د ٹیچرز تعینا ت کر نے پر شد ید احتجا ج تفصیلا ت ے مطا بق محکمہ تعلیم سکو لز نے ضلع بھمبر میں انو کھی پا لیسی اپنا لی ہے ضلع بھمبر کے گو رنمنٹ گر لز سکینڈر ی سکو لوں کے اندر ما ہر مضمو ن کی پو سٹو ں کے اوپر مر د ٹیچر کو تعینا ت کر دیا ضلع بھمبر کے اندر گو رنمنٹ گر لز ہا ئیر سیکنڈ ری سکو ل کو ٹ جمیل ،گو رنمنٹ ہا ئی سکینڈر ی سکو ل مغلو رہ ،گو رنمنٹ ہا ئیر سکینڈر ی سکو ل بڑ ھنگ ،گو رنمنٹ ہا ئیر سکینڈر ی سکو ل سوکا سن ، گو رنمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل بنڈی ، گو رنمنٹ گر لز ہائیر سکینڈر ی سکو ل با غیچگہ سما ہنی میں ما ہر مضمون کی اکثر پو سٹو ں کے اوپر میر ٹ سے ہٹ سیا ستدا نو ں کے منظو ر نظر اور محکمہ تعلیم کے اندر کر پٹ ما فیا کی مدد سے سینئر مر د ٹیچرو ں کو پر مو ٹ کر کے مر د ٹیچروں کو گر لز سکو لو ں کے اندر تعینا ت کر نے سے گر لز سکو لو ں کے اندر موجو د خو اتین ٹیچرو ں اور بچیو ں کو شدید مشکلا ت اور پر یشا نی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ دو سر ی طر ف طا لبا ت اور خواتین ٹیچر ز کے والدین بھی شدید پر یشانی کے عا لم میں مبتلا ہیں والد ین کا کہنا ہے کہ گو رنمنٹ کے سکولو ں میں تعلیم کا پہلے ہی برا حا ل ہے والد ین کو مجبو را پرا ئیو ٹ سکو لو ں کے اندر بچیو ں کو دا خل کروا نا پڑ تا ہے رہی سہی کسر محکمہ تعلیم کے ذمہ دارا ن سے گو رنمنٹ گر لز سکولوں کے اندر مر د ٹیچروں کو تعینا ت کر کے نکا ل دی ہے اب محکمہ تعلیم سکو لز اللہ ہی حا فظ ہے انہو ں نے حکومت کے ذمہ دا را ن سے مطا لبہ کیا ہے کہ ضلع بھمبر کے اندر گر لز سکو لو ں سے مر د ٹیچر و ں کو فی الفو ر فا رغ کر کے خوا تین اسا تذ ہ کو لگا یا جا ئے تا کہ بچیا ں اورخوا تین ٹیچرز اپنا تعلیمی سلسلہ احسن طر یقہ سے جا ری رکھ سکیں
ممبر اسمبلی محمد حسین سر گا لہ کی پیپلز پا رٹی میں شمو لیت خوش آئند ہے، چو ہدر ی مظہر حسین
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ممبر اسمبلی محمد حسین سر گا لہ کی پیپلز پا رٹی میں شمو لیت خوش آئند ہے ان کی جما عت میں شمو لیت سے پیپلز پا رٹی کی اسمبلی میں پو زیشن مز ید مستحکم ہو گئی ہے ان خیا لا ت کااظہا ر پیپلز پا رٹی کے را ہنما ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل بھمبر چو ہدر ی مظہر حسین نے کیا انہو ں نے کہا کہ ممبر اسمبلی محمد حسین سر گا لہ کی پیپلز پا رٹی میں شمو لیت سے اپو زیشن کے غبا رے سے ہوانکل گئی ہے انہو ں نے کہا کہ محمد حسین سر گا لہ انتہا ئی با صلا حیت پا رلیمنٹر ین ہیں اسمبلی کے اندر انہو ں نے اپنی صلا حیتو ں کا لوہا منوایا ان کی پیپلز پا رٹی میں شمو لیت جمہو ری قوتو ں کی فتح ہے ہم ان کو جما عت میں ویلکم کر تے ہیں ان کی شمو لیت سے حکومت اب اپو زیشن کی آئے رو ز بلیک میلنگ سے بچ جا ئے گی انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن کے ادر جمہو ریت کے خلا ف سا زشیں ہو رہی ہیں اور جمہو ری قوتو ں کا را ستہ رو کنے کی کو ششیں کی جا رہی ہیں جو کسی صو رت ملکی مفا د میں نہ ہے انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن کی تما م جمہو ری پسند جما عتیں اور عو ام ملکر ان سا زشو ں کو نا کا م بنا ئیں
ریڈ فاؤنڈیشن نے تعلیم کے فروغ اور ترقی کیلئے ہمیشہ بھر پور کردار ادا کیا ،راجہ اظہر اقبال
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ریڈ فاؤنڈیشن نے تعلیم کے فروغ اور ترقی کیلئے ہمیشہ بھر پور کردار ادا کیا ہے اور آج ریڈ فاؤنڈیشن کی زیر تعلیم طالبہ نے بی ایس سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جو ریڈ فاؤنڈیشن کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ریڈ فاؤنڈیشن تعلیم کیساتھ ساتھ نئی نسل کی کردار سازی بھی کر رہی ہے آئندہ آنیوالی نسلیں با شعور اور اخلاقیات سے بھر پور مزین ہوں گی اس پر ریڈ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میرپور راجہ اظہر اقبال نے ریڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ گولڈ میڈل سرمنی 2011-12کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ریڈ فاؤنڈیشن نے بہت کم عرصہ کے دوران شاندار اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ریڈ فاؤنڈیشن آزاد کشمیر بھر کے اندر منفرد انداز سے تعلیم کے فروغ او ر ترقی کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ریڈ فاؤنڈیشن کی تعلیم کے فروغ کیلئے خدمات کا اعتراف اعلیٰ تعلیمی حلقوں نے بھی کیا ہے جہاں پر ایجوکیشن ضروری ہے وہاں پر بچوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کیلئے بنیادی اقدامات اٹھانے ہوتے ہیں ریڈ فاؤنڈیشن تعلیم کیساتھ ساتھ نئی نسل کی کردار سازی بھی کر رہی ہے جس سے آئندہ آنیوالی نسلیں پڑھی لکھی اور باشعور ہونگی انہوں نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن سپورٹس کے شعبہ میں خدمات سر انجام دے سکتی ہے ریڈ فاؤنڈیشن اس حوالے سے لائحہ عمل اپنائے تا کہ طلبہ و طالبات کی ذہنی وجسمانی نشوونما اور صلاحیتوں میں اضافہ ہو انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت پر غور کریں ہم نے بھی پرائیوٹ سیکٹر کے اندر ہیلتھ اور ایجوکیشن میں سماہنی اور بنڈالہ کے اندر کام شروع کیا ہے علاقہ کے بچوں کی بہتر تعلیم کیلئے ڈونرز کو بلا کر حوصلہ افزائی کروائینگے انہوں نے اپنی طرف سے ریڈ فاؤنڈیشن کیلئے پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریڈ فاؤنڈیشن سٹاف کے جنرل منیجر محمد اسلم اعجازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈفاؤنڈیشن نے بڑی مشکل حالات میں ادارے کا آغاز کیا اس وقت یقین نہیں آتا تھا کہ اتنا بڑا کام شروع ہو گیا ہے یہ ایک دیوانے کا خواب لگتا تھا لیکن ہمارے لوگوں کے اپنے مقصد کیساتھ لگن اور اعتماد نے اس مشکل ترین کام کو کر دکھایا بھمبر ریجن آج مبارکباد کا مستحق ہے بھمبر ریجن نے بورڈ کے اندر ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں جس سے ادارہ کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا ریڈ فاؤنڈیشن کا اصل مقصد بچے کی شخصیت اور اسکے کردار کی تعمیر ہے بھمبر ریجن کو نمایاں کارکردگی پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں تقریب سے سردار محمد رزاق خان کنٹرولر کالجز ، ریجنل منیجر ریڈ فاؤنڈیشن صابر حسین صابر، ذوالفقار علی، عروا عزیز، محمد دانیال خان، تحسین رفیع نے بھی خطاب کیاجبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری ظہیر نے ادا کئے دریں اثناء ریڈ فاؤنڈیشن سکولز و کالجز ضلع بھمبر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات میں گولڈ میڈلز، شیلڈز، اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے تقریب کے آخر میں سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گی۔
چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ آزادریاست کے ممتاز و معروف قانون دان ہیں وکلاء برادری
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ عبدالمجید ملک ایڈووکیٹ ،سابق سپریم کورٹ بار و سابق وائس چیئرمین حاجی منصف داد ایڈووکیٹ ،نو منتخب صدر سپریم کورٹ بار آزادجموں وکشمیر راجہ فضل حسین ربانی ایڈووکیٹ،ممتاز معروف قانون دان چوہدری محمد یونس آڑوی ایڈووکیٹ میرپور ،چوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ میرپور،سابق وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر بارکونسل راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ بھمبر،سابق ممبر بار کونسل چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالمجید ایڈووکیٹ ،جی اے سیالوی ایڈووکیٹ ،چوہدری اسلم آسی ایڈووکیٹ،چوہدری خالد ثاقب ایڈووکیٹ ،راجہ شاہد ایڈووکیٹ ،چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ سابق صدر آزادکشمیر بار کونسل ،چوہدری ظفر محمود ایڈووکیٹ،راجہ غضنفر علی ایڈووکیٹ،راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ ،مرزا محمد اقبال ایڈووکیٹ و جملہ ڈسٹرکٹ بار بھمبر ،برنالہ ،سماہنی ،جموں وکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے چیف آرگنائزر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ ،نائب صدر عاطف ،جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین نے نو منتخب فنانس سیکرٹری آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منتخب ہونے پر خوشی کااظہار کیا اورموصوف اور انکی ٹیم کو مبارکباددی انہوں نے کہاکہ چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ اور انکی پوری ٹیم کو منتخب ہونے پر پوری آزادکشمیر وکلاء برادری کے مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے جس اعتماد و اطمینان کا اظہار کیا وہ لائق تحسین ہیں انہوں نے یہ بھی کہاکہ چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ آزادریاست کے ممتاز و معروف قانون دان ہیں جنکی صلاحیتوں کا انکا انتخاب بھی اعتراف ہے ہم ان سے اس توقع کااظہار کرتے ہیں کہ وہ وکلاء برادری ،سپریم کورٹ اور ملک وملت و دین کے مفاد میں بھرپور کام کرنے کی کوشش کریں گے
کسی صو رت بھی آٹا مہنگا نہیں کیا جا ئے ، وزیر خورا ک حا جی جا وید اقبا ل بڈ یا لوی کی جانب سے ہدایت جاری
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)محکمہ خوراک آزادکشمیر کی طرف سے آٹا 200روپے فی من مہنگاکرنے کی خبرمیں کسی قسم کی کو ئی صدا قت نہیں ہے اس سلسلہ میں جنا ب وزیر اعظم چو ہدر ی عبدا لمجید ،وزیر خورا ک حا جی جا وید اقبا ل بڈ یا لوی ، سیکر ٹر ی خورا ک منظو ر کیا نی ،نا ظم خو را ک را جہ محمد نو از کی جا نب سے وا قع ہدا یا ت ہیں کہ کسی صو رت بھی آٹا مہنگا نہیں کیا جا ئے محکمہ خو را ک حسب سا بق آٹا کی فرا ہمی سا بقہ نر خ کے مطا بق کر رہاہے تا ہم پرا ئیوٹ ما ر کیٹ میں پنجا ب سے آمد ہ پرا ئیو ٹ آٹا کے انرا خ بڑھ چکے ہیں جس پر محکمہ خورا ک آزاد کشمیر کا کنٹرو ل نہیں ہے تا ہم اس کے مقا بلے میں آزاد کشمیر محکمہ خورا ک کا آ ٹا وافر مقدا ر میں سدتیا ب ہے جو مقرر ہ انرا خ کے مطا بق ڈیلرز کی دو کا نو ں میں فرو خت ہو رہا ہے ان خیا لات کااظہا ر ڈسٹر کٹ فو ڈ کنٹرولر بھمبر چو ہدر ی محمد ضمیر نے صحا فیو ں کو اخبا را ت میں چھپنے والی خبرو ں کی تر دید کر تے ہو ئے کیا علا وہ ازیں مختلف اخبا را ت میں ضلع بھمبر کی حدود سے با ہر پنجا ب کے علاقہ میں آٹا لے جا نے کی خبریں آرہی ہیں اس سلسلہ میں مجسٹر یٹ کو ضلع بھمبر کو آزاد کشمیر کی حدود سے با ہر آٹا لے جا نے پر دفعہ 144کی پا بند ی لگی ہو ئی ہے جس پر ڈسٹر کٹ مجسٹر یٹ نے زیر نمبر 2161-67مو رخہ 26نو مبر 2012آزاد کشمیر سے با ہر علا قہ پنجا ب آٹا لے جا نے پر دفعہ 144کا نفا ز عر صہ دو سال کے لیے عمل میں لا یا ہوا ہے تا ہم اس کے علا وہ تما م ڈیلرا ن کو ریکا رڈ کی مر تبی کی ہدا یت کی گی ہے کہ وہ اپنے مخصوص علاقہ کے لو گوں کو آ ٹا کی فرو ختگی کر یں اور ان کا ریکا رڈ مر تب کر یں تا کہ آٹا کی سمگلنگ نہ ہو سکے ریکا رڈ مر تب نہ کر نے اور مقررہ قیمت سے زا ئد قیمت وصو ل کر نے والے ڈیلران کے خلا ف کا رروائی عمل میں لا ئے جا ئے گی چو ہدری محمد ضمیر ڈسڑکٹ فو ڈ کنٹرو لر بھمبر بتا یا کہ ضلع بھمبر میں سر کا ری آٹا کی زائد قیمت فرو ختگی یا سمگلنگ سے متعلق کسی قسم کی شکا یت دفتر کے نمبر05828-920219پر کی جا سکتی ہے جس پر فو ری کا رروائی عمل میں لا ئی جائے گی
بھمبر پو لیس نے بکریا ں چو ری کر نے والے بین الاصوبا ئی گرو ہ کو گر فتا ر کر لیا
بھمبر (ڈسڑکٹ رپو رٹر)بھمبر پو لیس نے بکریا ں چو ری کر نے والے بین الاصوبا ئی گرو ہ کو گر فتا ر کر لیا گر فتا ر ملز ما ن کئی تھا نو ں میں چو ر ی کی وارد تو ں میں مطلو ب ہیں تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر پو لیس نے گز شتہ ز وز عوا م علاقہ کی مدد سے بکر یاں چو ر ی کر نے والے بین الا صو با ئی گرو ہ کے دو چو ر اما نت علی ،عبدا لر حمن کو سنگڑھ سے بکر یا ں چو ر ی کر تے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا ملز ما ن کے با رے میں انکشا ف ہو ا ہے کہ ملز ما ن بھمبر کے دیگر تھا نو ں میں ان کے خلا ف بکر یا ں چو ر کر نے کے کئی مقد ما ت در ج ہیں بھمبر کے سیا سی وسماجی حلقوں نے بکر یا ں چو ری کر نے والے بین الصو با ئی گرو ہ کی گر فتا ری پر اطمینا ن کا اظہا ر کرتے ہو ئے پو لیس کا ر کر دگی کو سرا ہا ہے
Online Newspaper of Kashmir
میرپور آزاد کشمیر اور منچسٹر برطانیہ سے شایع ہونے والا کشمیری عوام کا اخبار۔ میری وادی
the online Newpaper for Overseas Kashmiris from Mirpur Azad Kashmir & Manchester UK

this is khari Sharif Masjid and Darbar Chachian, its about 11km from Mirpur City.

this picture taken 12 Rabi-ul-Awal 2012 at Chowck Shaheedain Mirpur Azad Kashmir

this is Jammu City of Kashmir

this is khari Sharif Masjid and Darbar Chachian, its about 11km from Mirpur City.