
LET'S TALK: +92-300-9823613 / +92-5827-447758
Last Update-14-02-2013
30-01-2013
01
کہ پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے پوری طرح متحرک ہے،وزیر قانون اظہر حسین گیلانی
مظفرآباد(بیورو رپورٹ) آزادکشمیر کے وزیر قانون اظہر حسین گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بیرون ملک دوروں میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کیا جسے کشمیری قوم کسی صورت بھلا نہیں سکتی۔ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔ پوری کشمیری قوم پاکستان کی سلامتی و بقاء کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی۔ شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کشمیری عوام سے بے حد محبت رکھتے تھے اور شہید بھٹو نے کشمیر کی آزادی کیلئے 1000 سال تک جنگ لڑنے کا عزم کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گلاسکو ( برطانیہ) سے مظفرآباد میں صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج آزادکشمیر کی موجودہ حکومت تحریک آزادی کشمیر کیلئے جو کردار ادا کررہی ہے اس سے قبل اگر اسی طرح حکومتیں جدوجہد کرتیں تو کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت مظفرآباد میں بھی تعمیروترقی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ مہاجرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔ اظہر حسین گیلانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے‘ عالمی حقوق کے اداروں کو اس سلسلہ میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر سے بھارتی افواج کے انخلاء کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کررہے ہیں‘ بھارت آئے روز مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلتا ہے‘ دہشت گرد ملک بھارت مکارہے جو پوری دنیا کے امن کو تباہ کردینا چاہتا ہے ۔ اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے بصورت دیگر پوری دنیا کا امن بھارتی دہشت گردی کا نشانہ بن سکتا ہے۔
02
صوابدیدی عہدوں پر فائز کارکنوں کی عزت نفس مجروح کررہے ہیں،میر مشکو ر
مظفرآباد(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ لچھراٹ کے مرکزی رہنما میر مشکو ر نے کہا ہے کہ صوابدیدی عہدوں پر فائز کارکنوں کی عزت نفس مجروح کررہے ہیں‘ ایڈمنسٹریٹر میرمشتاق ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کام کررہا ہے‘ سڑک کی سکیم اپنے نام کر کے صرف اپنے گھر کی سڑک تعمیر کی گئی ‘ پارٹی کارکنوں کیلئے ان کے پاس ٹائم بھی نہیں ہوتا۔ جس سے پارٹی ذہنی کرب میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی کارکنوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ حلقہ عوام وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میر مشتاق پسند و ناپسند چھوڑ کر عوامی فلاح و بہبود پر توجہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اطلاعات ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی تشکیل دیں اور دیویلیاں ‘ نوسدہ نوسیری و دیگر علاقہ جات پر میر مشتاق کی من مانیوں کا نوٹس لیں۔
03
وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں وزراء عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، سید امجد شاہ
مظفرآباد(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ کوٹلہ کے مرکزی رہنما و چیئرمین حلقہ زکوٰۃ و عشر سید امجد شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں وزراء عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ حلقہ زکوٰۃ و عشر میں پورا ایک سال مکمل ہو چکا ہے‘ تین سال سے رکی ہوئی مستحقین زکوٰۃ کو ادائیگی کروائی‘ دفتر حاصل کیا ‘ آج جو کچھ ہوں پارٹی کی وجہ سے ہوں۔ بھٹو کے مشن اور محترمہ شہید بی بی کے مشن پر چل کر عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوابدیدی عہدوں پر فائز حلقہ چیئرمین ‘ ضلع چیئرمین کا اعزازیہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ 3000 روپے ماہانہ سراسر ناانصافی ہے۔ چیئرمین مرکزی زکوٰۃ کونسل خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ کی تنخواہ 6لاکھ روپے اور حلقہ چیئرمین 3000 وزیراعظم سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین حلقہ جات و ضلع کے اعزازیہ میں معقول اضافہ کر کے کارکنوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ 3000 میں گھر کا نظام چلانا انتہائی مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔ 1985 سے رائج نظام میں تبدیلی کی جائے ‘ مستحقین کیلئے زکوٰۃ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ مستحقین زکوٰۃ روز بروز بڑھ رہے ہیں‘ مگر پیسے میں کوئی اضافہ نہ ہوا۔ جہیز فنڈز 6 ماہ بعد چیئرمین حلقہ کو 100000/- روپے ملتا ہے‘ جو انتہائی کم ہے۔ صدر آزادکشمیر‘ وزیراعظم آزادکشمیر اور مرکزی زکوٰۃ کونسل کے چیئرمین اصلاح و احوال کرتے ہوئے اس میں بھی اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کے کارکن ہیں‘ عوامی خدمت ہمار ا مشن ہے۔ پارٹی کے جیالا ہونے کی حیثیت سے مجھ پر جو ذمہ داری عائید ہوتی ہے اس سے کسی صورت منحرف نہیں ہونگا۔ وزیراعظم آزادکشمیر عوام دوست ہیں‘ زکوٰۃ و عشر کے حوالہ سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے اصلاح و احوال کریں۔
29-01-2013
01
مظفرآباد(بیورو رپورٹ ) متاثرین نیلم جہلم پراجیکٹ ٹھوٹھہ مالسی نے ترجیحی بنیادوں پر متاثرین ٹھوٹھہ مالسی کے جائز مطالبات تسلیم کرنے پر چیف ایگزیکٹونیلم جہلم پراجیکٹ جنرل زبیر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر علی رضا نقوی کی کاوشوں پر مکمل حمایت کا اعلان کردیا ، متاثرین ٹھوٹھہ مالسی کا نیلم جہلم پراجیکٹ کی وجہ سے متاثر ہونے والے پانی کے چشموں کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور فی الفور پائپ لائنوں کی منظوری کے اقدامات پر متاثرین ایکشن کمیٹی برائے قومی پراجیکٹ کو بوقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی ، عوامی سروے میں متاثرین ایکشن کمیٹی کا اظہار رائے ، تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم پراجیکٹ پر کام میں تیزی آنے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں خشک ہونے والے پانی کے چشموں پر گذشتہ ماہ چیف ایگزیکٹو نیلم جہلم پراجیکٹ جنرل زبیر احمد اور پی ،ڈی علی رضا نقوی نے متاثرین کے جائز مطالبات پر منظوری کو حتمی شکل دے دی گئی ، متاثرہ علاقوں میں خشک چشموں کی وجہ سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کو مد نظر رمظفرآباد( )وزیر تعلیم اسکولز میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے ماضی کے 20 سالہ دوراقتدار کی محرومیوں کے ازالے کیلئے عوام کے لیے حکومتی سطح پر روزگاراور تعمیروترقی کے دروازے کھول دیئے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کامشن عوام کی خدمت ہے ، 24 گھنٹے عوام کی اورکارکنان کے ساتھ رابطے میں ہیں جن لوگوں کی مظفرآباد پہنچ نہیں انہیں نیلم دیلیز پرمعاملات حل کیے جارہے ہیں، پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کارکنان کوعزت نفس اورروزگارکی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں،ان خیالات کااظہار وزیرتعلیم اسکولز میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی جماعت ہے ، ہمارا مشن عوام کی خدمت ہے نیلم کی تعمیر و ترقی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کوشاں ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان و عوام علاقہ نیلم کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید بذات خود متحرک ہیں انشاء اللہ آئندہ مختصر عرصہ میں نیلم کے عوام و کارکنان کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم بلاتخصیص نیلم میں کام کررہے ہیں جہاں کہیں اداروں میں کسر ہے نکال کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نیلم کے کارکنان کی عزت نفس کا دل سے احترام کرتے ہیں۔کھتے ہوئے پائپ لائنوں کی گھر گھر منظوری اور دیگر اہم امور پر معاملات طے پاگئے ، متاثرین ٹھوٹھہ مالسی کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے پر متاثرین ایکشن کمیٹی ٹھوٹھہ مالسی کے چےئرمین افسر خان مغل ، جنرل سیکرٹری اشتیاق اعوان ، حاجی نیک محمد جگوال ، سید نثا ر حسین شاہ ، نذیر خان ، ضمیر خان ودیگر نے جنرل زبیر احمد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر علی رضا نقوی کی کاوشوں پر مکمل اتحاد کا اظہار کرتے ہوئے ان سے آنے والے وقت میں مکمل تعاون کے قین دلایا ہے۔
02
گڑھی دوپٹہ(سپیشل رپورٹر) گڑھی دوپٹہ پولیس نے چوری ڈکیتی اور اغواء کی متعدد وارداتوں میں ملوث بڑے گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ، عرصہ دراز سے گڑھی دوپٹہ پولیس کیلئے درد سر بنا ہوا گروہ کئی درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گڑھی دوپٹہ راجہ عنصر سجاد ، اے ایس آئی چوہدری ممتاز ، تفتیشی افیسر چوہدری سلیم نے گڑھی دوپٹہ میں کئی درجنوں سے زائد وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا ، منظور ولد خان محمد جو گڑھی دوپٹہ پولیس کو متعدد اغواء کی واردتوں میں مطلوب تھا اور گذشتہ ماہ گڑھی دوپٹہ ہوتریڑی کے علاقے سے شادی شدہ خاتون (س) زوجہ فیصل کو بھلا پھنسلا کر راولپنڈی کے علاقے میں رہائش پذیر تھا گڑھی دوپٹہ پولیس نے رات گئے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے ڈھوک علی اکبر سے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔دریں اثناء چائنہ کمپنی سے چوری کی روزمرہ کی وارداتوں میں ملوث غیر ریاستی باشندے گل بدیں ولد علی جان کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ چائنہ کمپنی سے ٹی بی ایم کے متعدد پارٹس سوزوکی میں لوڈ کرکے اپنے ٹھیے پر لے جارہا تھا ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے گڑھی دوپٹہ پولیس نے تفتیش شروع کردی عوام علاقہ کا ایس ایچ او راجہ عنصر ، ہیڈ کانسٹبل چوہدری سلیم ، چوہدری یونس ، شیخ یونس ، محررہ اصغر کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔
26-01-2013
جمہوریت کا دعویدار بھارت جمہوریت کا قتل عام کررہا ہے، اظہر حسین گیلانی
مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)آزادکشمیر کے وزیر قانون اظہر حسین گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری قوم نے ہر سال کی طرح امسال بھی بھارتی یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منا کر دنیا کو پیغام بھی دیا ہے کہ وہ کسی صورت ظالم جابر اور قابض بھارت کو تسلیم نہیں کرتے ‘ بھارت کا یوم جمہوریہ فراڈ ہے۔ جمہوریت کا دعویدار بھارت جمہوریت کا قتل عام کررہا ہے۔ دہشت گردی کو فروغ دینے کیساتھ ملک میں خواتین اور بچوں کی عزت محفوظ نہیں۔ ایسے حالات میں بھارت کو یوم جمہوریہ مناتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ ان خیالات کااظہار وزیر قانون آزادکشمیر اظہر حسین گیلانی نے گلاسکو( برطانیہ) میں کشمیری کمیونٹی کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اظہر گیلانی نے کہا کہ کشمیری اپنا پیدائشی حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں اور یہ حق انہیں اقوام متحدہ نے دیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے رکن ممالک خصوصاً ویٹو پاور کے حامل اراکین اور پانچ بڑی ایٹمی قوتیں اس بات کا سختی سے نوٹس لیں کہ بھارت صرف حق خود ارادیت مانگنے والے نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ کشمیر میں 8 لاکھ فوج جھونک کر ان کی سیاسی ‘ مذہبی ‘ سماجی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جو دنیا کے کسی مہذب معاشرہ میں ناقابل برداشت ہے۔ بھارت اب ایٹمی جنگ کی تیاری کررہا ہے تو جواب میں پاکستان اس کا بھرپور دفاع بھی کریگا ۔ خطہ میں دو بڑی ایٹمی طاقتیں اگر آپس میں ٹکرا گئیں تو یہ عالمی جنگ کا پیش خیمہ ہونگی اور اس کے اثرات پوری دنیا پڑیں گے ۔ دنیا کا امن تہ و بالا ہو جائیگا۔ اس لیئے دنیا اب ہوش کے ناخن لے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے اور اقوام متحدہ اپنے فرائض ادا کرے۔ ورنہ خدشہ ہے کہ طالبان افغانستان سے فارغ ہونے کے بعد کشمیر کا رخ کرینگے جو دنیا کیلئے ایک اور خطرہ کی گھنٹی ہوگی ۔عالمی طاقتیں عراق میں ناکامی کے بعد افغانستان میں بھی ناکام ہو چکی ہیں اب یہ ایک اور ناکام تجربہ کشمیر میں کرنے کے قابل نہیں رہے لہذا کشمیر کا پرامن حل ہی پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔
28تاریخ کو آئی ایل ایف آزادکشمیر کو اسلام آباد میٹنگ پر بلا لیا گیا
02
مظفرآباد( (بیورو رپورٹ) انصاف لائیر فورم کے صدر حامد خان کی جانب سے 28تاریخ کو آئی ایل ایف آزادکشمیر کو اسلام آباد میٹنگ پر بلا لیا گیا ۔میٹنگ میں تمام امور زیر بحث لائے جائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مظفرآباد آمد کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ایڈوائزر قاضی عدیل الیاس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایل ایف کی جانب سے اسلام آباد میٹنگ میں تحریک انصاف کا آزادکشمیر میں سرگرمیوں کے حوالے سے اہم معاملات زیر بحث لائے جائیں گے اور پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران کی مظفرآباد آمد بھی جلد متوقع ہو گی ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا سونامی جلد آزادکشمیر کی جانب بڑہے گا ۔
03
مظفرآباد(بیورو رپورٹ)فلاح دارین کا واحد راستہ قرآن و سنت پر عمل ہے‘ خطبہ حجۃ الوداع میں دین کی تکمیل کا اعلان ہوا۔ نبی کریم ﷺ کی 63 سالہ زندگی ہمارے لیئے مشعل راہ ہے۔ قوم کو غلط راستے پر لگانیوالے عناصر علمائے سُو ہیں۔ جو ظالم‘ بد کردار ‘ بے ایمان اور گستاخ رسول ہیں ۔ قوم شعبدہ بازوں اور تفرقہ ڈالنے والوں سے بچیں۔ وحدت امت کیلئے پیمانہ قرآن و سنت پر عمل ہے۔ قادیانی اسلام کے دشمن اور کافر ہیں۔ حکومت امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عمل کرواتے ہوئے قادیوں کے مراکز کو ختم کریں۔ تعلیمی اداروں میں سیرت النبیﷺ کا مضمون لازمی قرار دیا جائے ۔ اعلیٰ عدلیہ میں قاضیوں کا تقرر کر کے نفاذ اسلام کا عملی نظام لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار امیر سواد اعظم اہلسنت و الجماعت آزادکشمیر حضرت مولانا مفتی محمود الحسن شاہ مسعودی ‘ مولانا قاری عبدالمالک توحیدی ‘ خطیب پاکستان مولانا حافظ ذکاء اللہ مسعود و دیگر علمائے کرام نے مرکزی سیرت مصطفےٰ ﷺکمیٹی اور سواد اعظم اہلسنت و الجماعت کے زیر اہتمام جامعہ اشاعت القرآن محلہ شاہناڑہ کے سالانہ جلسہ اسناد اور دستاربندی بمقام جامع مسجد مکہ شاہناڑہ میں بعنوان نظام مصطفےٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ کی صدارت جامع مسجد کی منتظمہ کمیٹی کے صدر اور مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری منظور احمد نے کی جبکہ مہمان خصوصی خطیب پاکستان حضرت مولانا حافظ ذکاء اللہ مسعود تھے۔ جلسہ میں متعدد طلبا ئے کرام کو حفظ قرآن کریم اور تجوید و قرآت مکمل کرنے پر اسناد بھی پیش کی گئیں۔ علمائے کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ دین میں نئی چیزیں ایجاد کرنے والے بتائیں کہ حضور ﷺ کی 63 سالہ زندگی کا سنہری دور خلفائے راشدین کا سنہری دور اور بعد میں آنیوالے ادوار میں اگر کوئی چیز دین کا حصہ نہ تھی تو آج کیونکر دین کا حصہ بنا دی گئی۔ مگر قوم کو نماز روزہ تلاوت کلام پاک سنتوں سے ہٹا کر اغیار کے طریقے پر لگا دیا گیا اور بخشش کا ذریعہ اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کے بجائے جھنڈیوں ‘ قمقموں اور جلوسوں کو قرار دینے کے فتویٰ دیئے اور قوم کو گمراہ کر کے دین سے بیزار کیا جارہا ہے جو افسوسناک ہیں۔ یہ وقت وحدت امت اور اصلاح امت کا ہے۔ امت مسلمہ قرآن و حدیث پر چلنے والوں کا نام ہے۔ علمائے کرام نے سیرت النبیﷺ پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے نبی کریم ﷺ کی مکی زندگی‘ ہجرت اور پھر مدنی زندگی پر خوبصورت انداز میں روشنی ڈالی تو حاضرین پھوٹ پھوٹ کر روتے رہے۔ علمائے کرام نے حاضرین سے سنتوں پر چلنے اور بدعات و خرافات سے دور رہنے کا عزم بھی لیا۔ کانفرنس کے آرڈینیٹر مولانا قاری عبدالماجد ‘ مولانا مقصود احمد کشمیری‘ ڈاکٹر محمد اکمل قریشی ‘ حاجی اجمل قریشی ‘ راشد محمود اعوان زرگر‘ منیر احمد میر‘ چوہدری احسن منظور‘ توفیق احمد کیانی و دیگر نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء جامع مسجد امام احمد بن حنبلؒ شوکت لائن‘ جامع مسجد سیدنا بلالؓ لوئر چھتر ‘ جامعہ مسجد نڑول سٹیڈیم اور جامع مسجد دومیل سیداں میں بھی سیرت النبیﷺ کے حوالہ سے بڑی تقریبات منعقد ہوئیں۔
04
مظفرآباد((بیورو رپورٹ)جامع مسجد مکی اپر بالا پیر میں ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد آج ہوگا۔ مہمان خصوصی حضرت مولانا قاری عبدالمالک توحیدی ہونگے۔ جبکہ مولانا مفتی شکیل احمد خطیب یونیورسٹی آزاد کشمیر بھی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ کانفرنس کے منتظم مولانا محمد رفیق ربانی کے مطابق کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
20-01-2013
مجاور وزیراعظم اور ان کا ٹولہ جھوٹوں کا سردار ہے ،مرزا حسن علی طارق
مظفرآباد(بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ وارڈ 25 کے صدر مرزا حسن علی طارق نے کہا ہے کہ مجاور وزیراعظم اور ان کا ٹولہ جھوٹوں کا سردار ہے ‘ بہت جلد کرپٹ حکومت سے نجات حاصل کرلیں گے۔ وحدت کشمیر کو نقصان پہنچانے پر جھوٹوں کے ٹولے کو عوام کے سامنے ننگا کرینگے۔ ان خیالات کااظہار گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف ملک کی سالمیت اور بقا ء کیلئے کام کررہے ہیں‘ پوری قوم ان پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کے اندر بہت جلد عوامی راج قائم ہونے والا ہے ‘ کارکنان آج سے ہی الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں ۔ پیپلزپارٹی کے وزراء اپنے گھروں میں جلد محصور ہو جائینگے اور عوامی حکومت کا راج قائم ہوگا۔
Online Newspaper of Kashmir
میرپور آزاد کشمیر اور منچسٹر برطانیہ سے شایع ہونے والا کشمیری عوام کا اخبار۔ میری وادی
the online Newpaper for Overseas Kashmiris from Mirpur Azad Kashmir & Manchester UK

this is khari Sharif Masjid and Darbar Chachian, its about 11km from Mirpur City.

this picture taken 12 Rabi-ul-Awal 2012 at Chowck Shaheedain Mirpur Azad Kashmir

this is Jammu City of Kashmir

this is khari Sharif Masjid and Darbar Chachian, its about 11km from Mirpur City.