top of page
  1. آزاد کشمیر حکومت میں کوئی اختلافات نہیں ہیں فیصل ممتاز راٹھور
    حکومت متحد و منظم ہے۔ٹیم کیپٹن چوہدری عبدالمجید کو پارلیمانی پارٹی سمیت کابینہ کا مکمل اعتماد حاصل ہے
    آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں میری وادی کو خصوصی انٹرویو عدنان جبار مغل

    میرپور(عدنان جبار مغل)وزیر اکلاس و آبپاشی فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔وہ متحد و منظم ہے۔ٹیم کیپٹن چوہدری عبدالمجید کو پارلیمانی پارٹی سمیت کابینہ کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔اکلاس کو مکمل طورپر خود کفیل ادارہ بنائینگے۔اکلاس کی اراضی پر قبضے نہیں ہونے دیں گے۔انہیں مثبت طور پر قابل عمل حالت میں لائینگے۔راجہ ممتاز راٹھور سے خدمت کرنے کا سلسلہ وراثت میں ملاہے۔یہی وجہ ہے کہ آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میری وادی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ہوائی علانات کے قائل نہیں ہیں۔جو کام کرسکتے ہیں وہ کیے ہیں۔عوام کو جھانسہ دیانہ دینگے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری عبدالمجیدکی قیادت پر غیر متزلزل یقین ہے۔یہ اعتماد کبھی بھی نہیں ٹوٹے گا۔ان کو پارلیمانی پارٹی سمیت کابینہ کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوامی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود آج حکومت پانی مدت پوری کر رہی ہے۔جو پارلیمانی تاریخ کا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افضل گرو کو پھانسی دینے سے بھارتی انصاف کا پول کھل گیا ہے۔اسطرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیر کو نہیں دبایا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ راجہ ممتاز راٹھور جو عوام کی خدمت کرنے کا مشن شروع کیا تھا وہ آج بھی جاری ہے اسے ختم نہیں کیا سکتاانہوں نے کہا کہ اکلاس کو فائدہ مند اور خود کفیل ادارہ بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔اس کے دوراس نتائج جلد نکلیں گے کسی کا روزگار نہیں چھینیں گے۔ہر ادارے میں ملازمین کی استعداد سے قبل جب آپ بھرتیاں کریں گے تو پھر صورتحال کھمبیر ہی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اکلاس اراضی کے تحفظ کیلئے وہاں سرمایہ کاری کر کے پلازہ جات بنا رہے ہیں۔تا کہ ملٹی ۔۔تعمیر سے اکلاس کے وسائل بڑھ سکیں انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں پچھلے ڈیڑھ برس میں جتنی ترقی ہوئی ہے اس کی گذشتہ 60سالوں میں مثال نہیں ملتی۔3میڈیکل کالجز سمیت ہر شعبے میں ترقی سے ریاست جلد مثالی ترقی کا نمونہ پیش کریگی۔وزیر اکلاس راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مظفرآباد سمیت دیگر شہروں میں باالحصوص میرپور میں مہنگی ترین لکڑی کی وجوہات کا جائزہ لینگے۔جہاں زیادتی ہو رہی ہے وہ ختم کرینگے۔زلزلہ اور پھر سیلاب سے بھی خاصا نقصان ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ اکلاس واحد ادارہ ہے جہاں پر کرپشن تقریباً ناممکن ہے۔اللہ نے خدمت کا موقع دیا تو 5برس میں یہ ادارہ مثالی بنے گا۔جبکہ آبپاشی کے محکمے بھی اصلاحات لا رہے ہیں۔
bottom of page